معروف کرکٹر یوراج سنگھ نے جنوبی ممبئی کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے خطاب کرکے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کافی اتار چڑھاؤ دیکھے اور اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دوں۔
یوراج سنگھ اس بار کی آئی پی ایل چیمپیئن ممبئی انڈین کی ٹیم میں تھے تاہم انھیں زیادہ کھیلنے کے مواقع نہیں ملے جس سے اب وہ اپنے مسقبل کے بارے میں فکرمند ہیں۔
سنہ 2011 کے عالمی کرکٹ کپ میں اہم کردار ادا کرنے والے یوراج نے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ اپنے نام کیا تھا تاہم اس بار انھیں ٹیم میں جگہ تک نہیں مل سکی۔
یوراج نے 40 ٹیسٹ اور 304 یک روزہ میچز کھیلے ۔
انہوں نے ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر تاریخ رقم کی تھی جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
کیسنر کے موذی مرض میں گرفتار ہوئے لیکن انہوں اس جان لیوا مرض کو مات دے دی۔