ETV Bharat / briefs

' یوگا سرحد سے باہر اور سب کا ہے'

author img

By

Published : Jun 21, 2019, 12:35 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہا کہ یوگا پرعمر، رنگ، ذات، فرقے، ذہنیت،عقیدہ، امیری،غربت، ریاست اور سرحدوں کی حدود کی کوئی پابندی نہیں ہے اور یہ سب کے لئے ہے اور اس پر سب کا حق ہے۔

' یوگا سرحد سے باہر اور سب کا ہے'

مودی نے بھات تارا میدان میں پانچویں یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پرتقریباً 40000 لوگوں کے ساتھ يوگا کرنے سے قبل لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' یوگا سبھی حدود سے باہر ہے۔ یوگا سب کا ہے اور سب یوگا کے ہیں۔ میں نے کہا کہ جب ہم آدھے گھنٹے یوگا کرتے ہیں تو وہی یوگا نہیں ہے۔ یوگا نظم و ضبط ہے، لگن ہے، یہ عمل پوری زندگی کرنا ہوتا ہے۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کل یوگا ڈرائنگ روم سے بورڈ روم تک، شہروں کے پارک سے لے اسپورٹس کمپلکس تک پہنچ گیا ہے۔ آج گلی کوچوں سے ویلنیس سینٹرز تک چاروں طرف یوگا کو تجربہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بدلتے ہوئے وقت میں بیماری سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ ویلنیس پر ہمارا فوکس ہونا ضروری ہے اور یہ طاقت ہمیں یوگا سے ملتی ہے۔ یہی جذبہ یوگا اور قدیم ہندوستان کا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.