سرکاری ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ ریاستی حکومت نے ریاست کی 17 انتہائی پسماندہ برادریوں کو شیڈول کاسٹ کے زمرہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کی تعمیل میں کیا گیا ہے، جس میں اس نے انتہائی پسماندہ برادریوں کو درج فہرست ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔
ریاستی حکومت نے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو ان برادریوں کے کنبوں کو ثبوت (کاسٹ سرٹیفکیٹ)دئیے جانے کا حکم نامہ بھیج دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں دسمبر 2016 میں پسماندہ طبقہ کی فہرست میں داخل 17 برادریوں؛ کہار، کشیپ، کیوٹ، ملاح، نشاد، کمہار، پرجاپتی، دھيور، بند، بھر، راج بھر، دھيمر، باتھم، ترها، گوڑيا، ماجھی اور مچھووا کو شیڈول کاسٹ میں شامل کرنے سے متعلق حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔
اس حکم نامہ کے خلاف 'ڈاکٹر بی آر امبیڈکر گرنتھالیہ ایوم جن کلیان' نے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی۔ اس پر عدالت نے پیشگی حکم تک اسٹے دے دیا تھا۔