ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلع نگران وزیر شنکر نے بطورمہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو یہ تجویز پیش کی کہ ضلع یادگیر میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی، شاہ پور رکن اسمبلی دشنا پور، شورا پور رکن اسمبلی راجو گوڈا، کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
اس موقع پر نگران وزیر نے کہا کہ ضلع یادگیر میں بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے اس طرح کے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں، ماسک لگائیں، سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور شدید ضرورت پیش آئے تو ہی باہر نکلیں ورنہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں۔