کرناٹک حکومت نے گیارہ اضلاع میں لاک ڈاؤن کو بڑھایا۔باقی انیس اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نرمی دی ہے۔
جن اضلاع کے لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے ان میں ضلع یادگیر بھی شامل ہے۔ان لاک کے اعلان کے بعد صبح سے ہی شہر کے مختلف مقامات پر عوام کا ہجوم دیکھا گیا ہے۔ آج صبح سے ہی ٹیپو سلطان چوک، سبزی منڈی، گاندھی چوک، سمیت متعدد مقامات پر موٹر گاڑیوں کی ٹریفک میں اضافہ ہوگیا ہے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی سے ہر جگہ لوگوں کا ہجوم بڑھ گیا ہے عوامی ہجوم سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ابھی لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے لیکن لوگوں کے ہجوم سے یہ احساس ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ صبح چھ بجے سے دوپہر 2 بجے تک لاک ڈاؤن میں جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے وہ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔