ETV Bharat / briefs

یادگیر: کورونا سے تحفظ کے لیے، رکن اسمبلی کی شعور بیداری مہم

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی مختلف دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔

یادگیر: کورونا سے تحفظ کےلیے، رکن اسمبلی کی شعور بیداری مہم

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 12:34 PM IST

رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نوہ، یادگیر، وڈگرہ اور شاہ پور تعلقے کے دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی کا یہ اقدام کافی اہمیت والا ہے۔ وہ ہر روز دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے دیہی عوام میں ماسک اورسینیٹائزر تقسیم کر رہے ہیں۔ اور ساتھ ہی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔

یادگیر: کورونا سے تحفظ کےلیے، رکن اسمبلی کی شعور بیداری مہم
یادگیر: کورونا سے تحفظ کےلیے، رکن اسمبلی کی شعور بیداری مہم

اس کے علاوہ رکن اسمبلی دیہی عوام میں کورونا کا ٹیسٹ کروانے اور کورونا ویکسین کا ٹیکہ لینے کے لیے بھی لوگوں میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

دیہاتوں کے گرام پنچایت کے ذمہ داران، ہیلتھ کیئر سنٹر اور محکمہ صحت سے جڑے احباب کے ساتھ وہ دیہاتوں میں دورہ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی اپنے چاہنے والوں کے تعاون سے یادگیر کووڈ اسپتال کے علاوہ غیر سرکاری ہسپتال اور محکمہ پولیس کے لیے کھانا اور پانی پچھلے ایک مہینے سے دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.