ETV Bharat / briefs

'امن مذاکرات میں خاتون کی نمائندگی ناگزیر'

author img

By

Published : Mar 30, 2019, 9:03 AM IST

اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں خواتین کی نمائندگی ناگزیر ہے۔

امن مذاکرات میں خاتون کی نمائندگی ناگزیر ہے

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے پناہ گزین انجلینا جولی نے کہا ہے کہ افغانستان امن مذاکرات میں خواتین کی نمائندگی ضروری ہے۔

اطلاع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انجلینا جولی نے کہا تھا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر افغانستان امن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں افغان خاتون امن مذاکرات میں اپنی عدم شمولیت پر گہرے تشویش کا اظہار کرچکی ہیں، ایسے میں طالبان سے مذاکرات میں ان کے اور ان کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن کون ہوگا۔

انجلینا کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی امن مذاکرات میں افغان خواتین کی عدم شمولیت پر خاموش رہنا خطرے کی علامت ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ امریکہ طالبان مذاکرات دوحہ قطر میں 25 فروری کو شروع ہوئے تھے، جس کے لیے پاکستان نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

دو دن قبل افغان میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فریقین میں کچھ معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے اور چند معاملات پر ابھی بھی رکاوٹ موجود ہے۔

میڈیا رپورٹز کے مطابق مذاکرات کار کوشش کر رہے ہیں کہ درپیش رکاوٹوں پر جلد از جلد قابو پایا جائے، طالبان نمائندے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ان کا محض اس بات پر اصرار ہے کہ تمام قابض افواج افغانستان سے نکل جائیں۔

Intro:Body:

Angelina Jolie 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.