پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق محوی نگر علاقے میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد فحش ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔
اس معاملے میں متاثرہ نے رمضان پورہ پولیس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں اس کا شوہر عطا الرحمن نہال احمد عمر (34) سالہ ساکن محوی نگر گلی نمبر 5 نے 15 روز قبل متاثرہ کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا اور پھر فحش ویڈیو بناکر پانچ لاکھ کا مطالبہ کیا اور پانچ لاکھ نقد نہ دینے پر یہ فحش ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
جب متاثرہ نے پیسہ دینے سے انکار کردیا تو عطا الرحمن نہال احمد نے متاثرہ کے فرزند کو اپنی بیوی کے ساتھ بنائی گئی فحش ویڈیو کو وائرل کردیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم کے خلاف قلم 31 / 2021 / 354 / 498 / 323 / 506 / 66 / 67 / 67 / A A E کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اس معاملے میں رمضان پورہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔