ETV Bharat / briefs

گیہوں کے کم خریداری کی وجوہات کیا تھیں؟ - بہار کونسل میں خوراک اور صارفین تحفظ

ریاستی وزیر نے دعویٰ کیا کہ ایم ایس پی اور بازاری قیمت میں کم فرق کی وجہ سے گیہوں کی خریداری کم ہوئی ہے۔

گیہوں کے کم خریداری کی وجوہات کیا تھیں؟
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 11:19 PM IST

ریاست بہار میں حکومت نے کہاکہ گیہوں کی کم ازکم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور مقامی بازاری قیمت کے مابین بہت کم فرق ہونے کی وجہ سے گیہوں کی حصولیابی کم ہوئی ہے۔

بہار کونسل میں خوراک اور صارفین تحفظ کے وزیر مدن سہنی نے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے رادھا چرن شاہ اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے ستیش کمار کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں کہا کہ ریاست میں گیہوں کی حصولیابی کا کام اس برس یکم اپریل سے تیس جون تک مو ثر رہا۔

ریاستی حکومت نے دو لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیہوں کی کم از کم امدادی قیمت 1840 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔

سہنی نے کہاکہ ریاست میں کل 1619 خریداری مراکز پرائمری زرعی ساکھ سمیتی (پیکس) اور ویا پار منڈل میں گیہوں خریدنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

گیہوں کی حصولیابی کے لیے ریاست میں کل 9110 کسانوں کے ذریعہ آن لائن رجسٹریشن کی درخواست کی گئی جن میں سے صرف 7435 کسانوں کی درخواست مکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ریاست کے 31 اضلاع میں کل 554 رجسٹرڈ کسانوں سے 3143.37 میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.