ETV Bharat / briefs

مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کے پولیس افسران کے تبادلے - ولیس ڈائریکٹریٹ بنا کر بھوانی بھون (خفیہ ادارے کا مرکز) بنا کر بھیجا گیا ہ

آٹھویں مرحلے میں ووٹنگ سے قبل الیکشن کمیشن نے مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کے پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کے پولیس افسران کے تبادلے

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 2:26 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت پانچ اضلاع میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ساتویں مرحلے میں 34 سیٹوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ اس درمیان اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے. آٹھویں مرحلے میں 29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی کمیشن نے آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل ایک بار پھر پولیس افسران کے تبادلے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔

آٹھویں مرحلے میں ووٹنگ سے قبل الیکشن کمیشن نے مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کے پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹس جاری کر دیا. نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر تنقید کی ہے. ذرائع کے مطابق نلہٹی تھانہ کے آفیسر انچارج شیخ محمد علی کا تبادلہ کردیا گیا. ان کی جگہ جے دیب یادو کو نلہٹی تھانے کا آفیسر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

آفیسر انچارج شیخ محمد علی کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہی ان کا تبادلہ کیا گیا ہے. اگلے نوٹس تک وہ ڈیوٹی جوائن نہیں کر سکتے ہیں۔ بیربھوم ضلع کے رام پور ہاٹ آؤٹ پوسٹ کے انسپکٹر رجت بوڑک کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ان کی جگہ جے دیب ناتھ کو سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

دیب راج پور تھانے کے آفیسر انچارج دیب برت سنگھ کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ ہرسنجیت کو آفیسر انچارج مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ آٹھویں مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل مرشدآباد کے پانچ تھانے کے اعلیٰ افسران کو بھی تبادلے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

مرشدآباد تھانہ کے آفیسر انچارج اسیت داس کو پولیس ڈائریکٹریٹ بنا کر بھوانی بھون (خفیہ ادارے کا مرکز) بنا کر بھیجا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے انتخابی کمیشن کے فیصلے پر کہا کہ کیا کہہ سکتے ہیں. سب کو پتہ ہے کہ بنگال میں کیا چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.