ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی گرفتار

پولیس نے کہا کہ بی جے پی کے تینوں ارکان اسمبلی کو لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال: بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی گرفتار
مغربی بنگال: بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی گرفتار
author img

By

Published : May 16, 2021, 2:39 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر مغربی بنگال میں ان دنوں مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے باوجود سیاسی رہنماؤں کو سیاست کرنے کا موقع مل ہی جاتا ہے۔

مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع کے صفدر حسین روڈ پر لاک ڈاؤن کے دوران مختلف مطالبات کو لے کر دھرنے پر بیٹھے بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ بی جے پی کے تینوں ارکان اسمبلی کو لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے سلی گوڑی سے رکن اسمبلی شنکر گھوش، ڈاب گرام - پھول باڑی سے رکن اسمبلی شیکھا چٹرجی اور نکشل باڑی سے رکن اسمبلی آنندموئے برمن ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر ہی ہے۔

عوام سے بھی تعاون کی اپیل کررہی ہے لیکن چند لوگوں کو اس موقع پر سیاست نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال لاک ڈاؤن کے دوران کسی کو بھی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو۔

دوسری طرف بی جے پی کے ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے دھرنے پر بیٹھے تھے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر سیاسی جماعت کے حامیوں کو احتجاج اور دھرنے کی پوری آزادی حاصل ہے اور اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.