ساتویں مرحلے کے تحت مغربی بنگال میں نو پارلیمانی سیٹیں، دمدم ، باراسات ،بشیر ہاٹ ،متھراپور،جے نگر،جادب پور، ڈائمنڈہاربر، جنوبی اور شمالی کولکاتا کے لئے اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت 19 مئی کو صبح سات بجے سے شام 06 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔
آ ئندہ 19 مئی کو مغر بی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں اورآ خری مرحلے کی پولنگ کے لیےمغر بی بنگال کے نو پارلیمانی حلقوں کے لیے مرکزی فورسز کی676 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ساتویں اور آخری مر حلے کی پولنگ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔مغر بی بنگال کے تمام پارلیمانی حلقوں کے لیے مرکزی فورسز کی676 کمپنیوں کوتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ پا رلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔الیکشن کمیشن اس کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ ان ضمنی انتخابات کے لیے مزید مرکزی فورسز کی 38 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دمدم، باراسات، بشیرہاٹ،جے نگر،متھراپور،دائمنڈ ہاربر،جادب پور،جنوبی کولکاتا ،شمالی کولکاتاکے لیے سیکورٹی انتظامات اطمینان بخش ہے۔
ان تمام نو پارلیمانی حلقوں میں مرکزی فورسزاور مغر بی بنگال پولیس کے علاوہ کیوک رسپانس ٹیم کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔
مغر بی بنگال کے دمدم پارلیمانی حلقے میں 1751 پولنگ بوتھ،باراسات میں1915 پولنگ بوتھ،بشیر یاٹ میں1861 پولنگ بوتھ،جے نگر میں1810 پولنگ بوتھ، متھراپورمیں1848 پولنگ بوتھ،ڈائمنڈ ہاربر1912 پولنگ بوتھ ،جادب پور میں 2042 پولنگ بوتھ،جنوبی کولکاتا میں2031 پولنگ بوتھ اور شمالی کولکاتا میں1862 پولنگ بوتھوں کے لیے کل 678 مرکزی فورسز کمپنیاں تعینات ہوں ۔ان نو پارلمیانی حلقوں میں 1،49،63،064 ووٹرز کی کل تعداد ہیں۔
ساتویں اورآخری مر حلے میں مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی،ٹالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں، ممی چکرورتی ،ہیوی ویٹ رہنما سدیپ بندھوپادھیائے،سی پی آ ئی ایم کے بکاش رنجن بھٹاچاریہ وغیرہ اپنی قسمت آزما ئیں گے۔
مغر بی بنگال: آخری مر حلے کی پولنگ کے لیے سیکورٹی انتظامات سخت - مغر بی بنگال
عام انتخابات کے تحت ساتویں اور آخری مرحلے کی بے خوف، صاف و شفاف ووٹنگ کے پیش نظر مغر بی بنگال میں مرکزی فورسز کی 676 کمپنیوں کو تعینات کی گئی ہے۔