ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: کلیان بنرجی کی گورنر جگدیپ دھنکر پر سخت تنقید - کولکاتا کی خبر

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے ریاست کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے گورنر جگدیپ دھنکرکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مغربی بنگال: کلیان بنرجی کی گورنر جگدیپ دھنکر پر کڑی تنقید

author img

By

Published : May 23, 2021, 3:48 PM IST

مغربی بنگال میں ناردا رشوت خوری معاملے میں ترنمول کانگریس کے چار رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد ریاست میں حکمراں جماعت اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ ہگلی ضلع کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے کہا کہ ’گورنر جگدیپ دھنکر کی معیاد ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جس دن گورنر کی معیاد ختم ہوگی مغربی بنگال کے عوام جگدیپ دھنکر کے خلاف سڑکوں پر آئیں۔ ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار کون ہیں، یہ سب کو پتہ ہے۔

رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ ’ہمیں گورنر کی معیاد ختم ہونے کا انتظار ہے، اس کے بعد ریاست میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

دوسری جانب بی جے پی ترجمان سومیک لہری کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ کلیان بنرجی ہی نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کے دیگر رہنماؤں کو لا اینڈ آرڈر کی کوئی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ریاست کے آئینی سربراہ ہیں۔ انہیں تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔ بی جے پی رہنما کے مطابق گورنر جگدیپ دھنکر مغربی بنگال کی مقبول ترین شخصیت ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.