پارتھو چٹر جی نے کہاکہ میری ٹیچروں سے ملاقات جلد ہو گی۔ میں ان کے تمام مطالبات پر غور کررہا ہوں اور سب کچھ جابطہ کے مطابق رہا تو اسے قبول کرنے میں کوئی گریز نہیں ہے۔
وزیرتعلیم کے مطابق ٹیچروں کواگر مطالبات منوانا ہے تو قاعدے سے رنا چاہئے۔احتجاج وغیرہ سے کسسی کوفائدہ ہونے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں نے بکاش بھون کے سامنے نے ٹیچروں نے پرتشددمظاہرہ کیاجوکسی بھی قیمت پر جائز نہیں ہے۔
مسٹر چٹرجی نے کہاکہ میں تمام ٹیچروں سے ملاقات کرنا چا ہتا ہوں۔ میں تمام لوگوں سے بات چیت کرناچاہتاہوں۔تمام لوگوں سے ملاقات کرنے کے بعد کسی نتیجے پر پہنچ جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام لوگوں سے ملاقات کرنے کے بعد اس سلسلے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد کسی کوحکومت کے فیصلے پر اعتراض کرنے کاکوئی حق نہیں ہوگا۔ کوئی ٹیچر یہ بھی نہیں سکتے ہیں کہ ہماری بات نہیں سنی گئی۔