نومنتخب رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے کہاکہ میں اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران کبھی بھی کسی سے ذاتی انتقام نہیں لیا ہے۔ مجھے بتا یا گیا ہے کہ سیاسی میدان میں لمبے عرصے تک برقراررہنا ہے تو کسی سے انتقام نہیں لیناہے۔
انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی ایک ضدی عورت ہیں۔ اگرآپ ان کے ساتھ ہیں توغلط کرکے بھی صحیح ہیں۔ آج جب ان سے الگ ہوجاتے ہیں توغدارہوجاتے ہیں۔
ارجن سنگھ کے مطابق انہیں پتہ تھاکہ میرے پارٹی سے الگ ہونے سے ترنمول کانگریس کونقصان ہوگا۔ انہوں نے مجھ سے انتقام لینے کے لیے مجھے غدارکہا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ انہیں پتہ تھاکہ اس مرتبہ کے انتخابات میں حکمراں جماعت کونقصان ہوے ولاہے۔اس لیے انہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنان کوانتخابات کے دوران تشددپھیلانے کے لیے کھلی جھوٹ دے رکھی تھی۔