ETV Bharat / briefs

امت شاہ کی شکست کے لیے کانگریس کی حکمت عملی - لوک سبھا

گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے گجرات کانگریس کے سابق صدر بی جے پی صدر امت شاہ کے سامنے ہوں گے۔

امت شاہ کی شکست کے لیے کانگریس کی حکمت عملی
author img

By

Published : Apr 3, 2019, 10:42 AM IST

Updated : Apr 3, 2019, 11:00 AM IST

ریاست گجرات میں کانگریس نے بی جے پیکے قومی صدر امت شاہ کے خلاف گاندھی نگر پارلیمانی سیٹ سے گجرات کانگریس کے سابق صدر سی جے چاؤڑا کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر چاؤڑا گاندھی نگر (شمال) سیٹ سے کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی بھی ہیں۔

خیال رہے کہ کانگریس نے سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے کو رانچی سے جبکہ سابق مرکزی وزیر پرنيت کور کو پٹیالہ اور پون کے بنسل کو چندی گڑھ سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو لوک سبھا انتخابات کے لیے 20 امیدواروں کی فہرست کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے جاری کی تھی۔

اس فہرست میں گجرات اور ہماچل پردیش سے ایک ایک، جھارکھنڈ سے تین، کرناٹک سے دو، اڑیسہ سے دو، پنجاب سے چھ، مرکز کے زیر انتظام ریاستوں چندی گڑھ سے ایک اور دادرا نگر حویلی سے ایک امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس کی اس فہرست میں پنجاب کے ضلع گروداس پور سے سنیل جاکھڑ جبکہ امرتسر سے گرجيت سنگھ اوجلا اور لدھیانہ سے رونيت سنگھ بٹو کے نام شامل ہیں۔

Intro:Body:

welcome123

Conclusion:
Last Updated : Apr 3, 2019, 11:00 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.