ETV Bharat / briefs

جاپان میں شدید بارش

جاپان میں شدید بارش کی وجہ سے تقریباً آٹھ لاکھ لوگوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 3, 2019, 6:47 PM IST

Updated : Jul 3, 2019, 7:53 PM IST

جاپان میں شدید بارش، انخلا کا حکم

جاپان میں شدید بارش کے سبب سیلاب آنے اور مٹی کے تودے گرنے کی وارننگ کے پیش نظر تین بڑے شہروں سے تقریباً آٹھ لاکھ باشندگان کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جاپان میں شدید بارش

اطلاع کے مطابق جاپان کے کیوشو جزیرے پر واقع کاگوشیما سٹی، کریشیما اور ایرا میں باشندگان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فوری طور سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائيں۔

وزیراعظم شینزو آبے نے مذکورہ شہروں کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

کاگوشیما ڈویژن کے گورنر ستوشی میتازونو نے ملک کے سیلف، ڈیفینس گروپز سے اپیل کی ہے کہ وہ راحت رسانی کے کاموں میں مدد کریں۔

جاپان میں شدید بارش، انخلا کا حکم
جاپان میں شدید بارش، انخلا کا حکم

اس کے علاوہ پڑوسی جزیرے میازاکی کے تقریباً تین لاکھ باشندوں کو نقل مکانی کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسی دوران محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ جمعہ سے اب تک کیوشو جزیرے پر ایک ہزار ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے تک بارش جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

یاد رہے کہ جاپان میں گزشتہ برس جولائی میں ذبردست سیلاب سے 200 سے زائد لوگوں کی موت ہوگئی تھی، جبکہ جاپان میں سنہ 1982 کے بعد سیلاب میں یہ سب زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 3, 2019, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.