ایسٹر کے موقع پر کل سری لنکا میں گرجاگھروں اور ہوٹلس میں 8 بم دھماکوں کئےگئے۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں 200 سے زائد ہلاک اور دیگر 500 افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرنے کےلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد 138 ملین بتائی تھی۔
اس کے فوری بعد ان کے ٹوئٹ کے خلاف تنقیدیں ہونے لگیں۔ بعدازاں انہوں نے دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئے اعداد و شمار کی غلطی کو سدھارلیا اور صحییح تعداد لکھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط اعداد و شمار کے ٹوئٹ کے فوری بعد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ٹوئٹ کرکے صدر امریکہ پر تنقید کی اور کہا کہ ’آپ ہر چیز کو لاکھوں میں کیوں گنتے ہیں کم از کم ہلاکتوں پر ایسا مت کیجئے‘، اگر آپ کو صحیح جانکاری نہیں ہے تب دریافت کرلینا بہتر ہوگا۔
عمر عبداللہ کے علاوہ دنیا بھر سے ٹرمپ کے ٹوئٹ کے خلاف تنقیدیں کی جارہی ہیں۔