مغر بی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹر جی نے کہاکہ تقرری کے مسئلے کاحل نکال کر پریمئیراسکولوں میں جلد سے جلد اساتذہ کی تقرری کامنصوبہ بنایا گیا ہے۔
پارتھو چٹر جی کے مطابق ریاست کے 13 ہزار285 اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کی جا ئے گی اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تقرری کے عمل میں تھوڑا وقت لک سکتا ہے لیکن پریمئیراسکولوں میں نئے اساتذہ کی بحالیاں جلد متوقع ہے۔
وزیرتعلیم کے مطابق ریاست کے تمام پر یمئیراسکولوں میں جہاں اساتذہ کی کمی ہے وہاں جلد سے جلد تقرری کی جائےگی۔
اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کو ان اسکولوں کی فہرست جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جہاں برسوں سے ٹیچر کی تقرری نہیں ہے۔