پاکستان کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کاکہنا ہے کہ سرفراز احمد کی قیادت والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اگر ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں کو الیفا ئی کرتی ہے تو دوسری ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا آ خری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے۔ پاکستان کو اپنے آخری میچ میں نہ صرف جیت درج کرنا ہے بلکہ اپنی شاندار کار کرد گی کی بد ولت سیمی فا ئنل کے لیے اپنی راہ ہموار بھی کرنی ہوگی۔
سابق فاسٹ بالر نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ میں زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہتاہوں مگر یہ سچ ہے کہ پاکستان کی ٹیم اگر سیمی فا ئنل میں کوالیفا ئی کرتی ہے تووہ دوسروں کے لیے درد سر ثابت ہو گی۔ لیکن اس کے لیے انہیں(پاکستانی ٹیم) کو بنگلہ دیش پر جیت درج کرنی ہوگی۔
وقاریونس کے مطابق پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف جیت درج کرنے کے لیے افغانستان کے کھیلے گیے میچ سے بہترین کار کردگی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔ گزشتہ روز افغانستان پر جیت تو ملی لیکن وہ چمپئن والی نہیں تھی۔
47 سالہ پاکستانی کرکٹر کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈرعماد وسیم کی کار کرد گی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ڈوبنے سے بچالیا۔ میرے خیال سے عماد وسیم جیسی کار کردگی دیگر کرکٹروں کو کرنی ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ فخرالزاماں اس وقت اپنے ٹاپ فارم میں نہیں ہیں مگر انہیں ٹیم سے باہرکرنے کے بارے میں سوچنا بھی غلط ہوگا۔فخرالزاماں کی ٹیم میں موجودگی ہی بڑی ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش پر جہ صرف جیت درج کرنی ہو گی بلکہ انگلینڈ پر نیوزی لینڈ کی جیت کے لیے دعابھی کرنی ہوگی۔