ETV Bharat / briefs

بی جے پی رہنماؤں کے خلاف کارروائی پر احتجاج کا انتباہ - مغربی بنگال کی خبریں

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور عام لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جس طرح سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، قابل مذمت ہے۔

بی جے پی رہنماؤں کےخلاف کاروائی پر احتجاج کا انتباہ

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 10:31 AM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا نگر کے دورے کے دوران حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان کے ساتھ میٹنگ کی۔

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے میٹنگ کے بعد مغربی بنگال پولیس،ضلع مجسٹریٹ، بی ڈی او اور ایس ڈی پی او پر جم کر تنقید کی۔

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور عام لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جس طرح سے نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔

بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان جھوٹے معاملے میں پھنسا کر جیل بھیجے جا رہے ہیں۔ ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔ ایف آئی آر تک درج نہیں کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال پولیس کے چند پولیس سپرنٹنڈنٹ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے اشارے پر کام کر رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔

انھوں نے سات ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمان کے ساتھ پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی اور کہاکہ اگر حالات میں بہتری اور بلاوجہ بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان کو جھوٹے معاملے میں پھنسانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوا تو ہزاروں لوگوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کوئی الگ ریاست نہیں ہے۔ یہ بھی بھارت کا حصہ ہے۔لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی الگ قانون چلانے کی کوشش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ

وزیراعظم نریندر مودی سے پھر ایک بار ملاقات کریں گے۔اور ایک بار پھر ریاست کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرکے کارروائی کی اپیل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.