مینڈھر میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے جا وید رانا نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر کئی طرح سے سنگین سوالات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جموریت کا قتل ہے کہ متعدد پولنگ بوتھز پر کانگرس کا بٹن کام نہیں کر رہا تھا جبکہ جو سکیورٹی فورس کا عملہ ان بوتھو ں پر تعنیات کیا گیا تھا وہ بھی ایک مخصوص پارٹی کو ووٹ ڈالنے کے لئے کہہ رہا تھا ۔
انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو سنجیدگی سے نو ٹس لینا چاہیے ۔ تا کہ ایسے واقعات دوبا رہ نہ ہوںسکیورٹی فورسز کو سیاست کے لیے استعمال کیا جانا جمہوریت پر بڑا دھبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ سے ان معاملات پر سوال اٹھاتی رہی ہے۔ انہیں اس کا پہلے سے ہی خدشہ تھا جو گذشتہ کل الیکشن میں سامنے بھی آگیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو سیاست سے دور رہتے ہوئے ملک میں جمہوریت کو بحال کرنا چاہیے تاکہ اس ادارے پر سے لوگوں کا یقین نہ ٹوٹے۔