مغر بی بنگال کے بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقےکے 189 نمبرپولنگ مرکز کے سامنے باشندوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر ووٹ ڈالنے سے روکنے کا الزام لگاتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔
ووٹرزکاکہناہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے پولنگ مرکز کے باہر غنڈہ کرتے ہوئے قطارمیں کھڑے ووٹرز پر حملہ کردیا اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کی ۔
دوسری طرف بی جے پی کے امیدوارساینتن باسو پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا۔بی جے پی کے امیدوار الیکشن کمیشن سے شکایت درج کرائی ہے۔انہوں نے ترنمول کانگریس پر حملے کا الزام لگایا۔
ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قراردیا۔