ETV Bharat / briefs

وراٹ کوہلی کی 40 ویں سنچری سے بھارت کی 500 ویں جیت

کپتان وراٹ کوہلی مسلسل بہترین کارکردگی کے باعث کامیابی کی نئی اونچائیوں کو چھوتے جارہے ہیں، اور اسی ضمن میں بھارت کے 500 ویں جیت بھی درج کی ہے۔

وراٹ کوہلی کی 40 ویں سنچری
author img

By

Published : Mar 6, 2019, 1:43 AM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین یک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیرئیر کی 40 ویں سنچری اسکور کی، جبکہ بھارت نے 500 میچوں میں جیت درج کی ہے۔

اس سنچری کے بعد وراٹ کوہلی معروف بھارتی سابق کرکٹر سچن تیندولکر کے بعد سب سے زیادہ سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سچن تندولکر نے اپنے یک روزہ کیریئر میں 49 سنچری بنائی ہے، جو کرکٹ کی دنیا کا عالمی ریکارڈ ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے میچ میں کوہلی اعتماد سے بھرپور نظر آئے، اور انہوں نے بطور کپتان اپنی 18ویں سنچری اسکور کی۔

اب کوہلی سے آگے صرف آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی رکی پونٹنگ ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کی کپتانی کرتے ہوئے 22 سنچری اسکور کی تھی۔

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40 ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت بھارت نے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500 ویں جیت درج کرلی۔

undefined

بھارت نے 48 اوور 2 گیند میں 250 رن بنانے کے بعد آسٹریلیا کو 49 اوور 3 گیند میں 242 رن پر آل آؤٹ کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2.0 کی برتری حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ناگپور کے میدان پر جیت کا چوکا بھی لگادیا، بھارت نے اس میدان پر آسٹریلیا کے خلاف اپنے سبھی چاروں میچ جیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کےخلاف کوہلی کی یہ ساتویں سنچری تھی، کوہلی کے ساتھی بلے باز روہت شرما بھی آسٹریلیا کے خلاف اب تک سات سنچری بناچکے ہیں، جبکہ سچن تندولکر یہاں بھی کوہلی سے آگے ہیں اور انہوں نے سب سے زیادہ 8 سنچریاں آسٹریلیا کے خلاف بنائی ہے۔

Intro:Body:

-Waqf-Board-began.vpf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.