ETV Bharat / briefs

اسد الدین اویسی کی حلف برداری میں جے شری رام کے نعرے - jai shree ram chants

لوک سبھا میں آج اسدالدین اویسی کی حلف برداری کے دوران بی جے پی ہندو شدت پسند ارکان پارلیمان نے جے شری رام کے نعرے لگائے۔

اسد الدین اویسی
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 3:05 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 3:12 PM IST

لوک سبھا میں حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے آج رکن پارلیمان کی حیثیت سے حلف لیا۔
اویسی نے اردو میں خدا کے نام پر حلف لیا۔انھوں نے حلف لینے کے بعدجے بھیم جئے میم ،تکبیر، اللہ اکبر اور جئے ہند کا نعرہ لگایا۔

حلف لینے کے لیے جب وہ جارہے تھے تو اسی وقت بی جے پی کے ارکان پارلیمان ایوان میں وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگا رہے تھے۔

اسد الدین اویسی

اس کے جواب میں انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھا کر زور سے نعرے بازی کرنے کا اشارہ کیا۔ لوک سبھا میں آج دوسرے دن تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان نے حلف لیا۔

اس نعرہ بازی پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے، کم سے کم مجھے دیکھ کر انھیں رام کی یاد تو آئی۔ ساتھ ہی اسدالدین اویسی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ بی جے پی والوں کو آئین اور مظفر پور میں بچوں کی موت بھی یاد رہے گی۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
Last Updated : Jun 18, 2019, 3:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.