نوئیڈا کے گوتم بودھ نگر میں ویکسینیشن پروگرام میں تیزی لاتے ہوئے خواتین کے لیے خصوصی پنک بوتھ کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان بوتھس پر صرف خواتین اور لڑکیوں کو ہی کورونا ویکسین دی جائے گی۔ یہ بوتھ آج سے نوئیڈا کے ضلعی اسپتال میں شروع ہوا ہے۔
ابتدائی طور پر اترپردیش کے تمام 75 اضلاع میں صرف دو بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ اسپتال اور گریٹر نوئیڈا جیمز میں پنک بوتھس لگائے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان بوتھوں پر صحت کی کارکنان بھی خواتین ہوں گی۔ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے تاکہ ویکسین کے حوالے سے خواتین کی ہچکچاہٹ کو دور کیا جاسکے۔
اترپردیش ویمن کمیشن کی چیئر پرسن ویمالا باتھم نے ضلعی اسپتال میں واقع پنک بوتھ کا دورہ کیا اور ویکسینیشن پروگرام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ضلعی اسپتال میں تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔خواتین کے لیے پنک ویکسینیشن بوتھ قائم کیا گیا جہاں خواتین کو ویکسین کی ایک خوراک دی جارہی ہے۔