اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کی جانب سے عربی فارسی سنہ 2019 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امتحان میں 5746 طلبا و طالبات نے حصہ لیا تھا۔
امتحان ریاست کے چار اضلاع دہرادون، ہری دوار، ادھم سنگھ نگر اور نینی تال کے 13 مراکز پر منعقد کرائے گئے تھے۔
اقلیتی امور کے ترقیاتی وزیر یشپال آریہ نے بتایا کہ گذشتہ برس مدرسہ بورڈ کے امتحان کا نتیجہ 90 فیصد تھا جبکہ اس بار 92 اعشاریہ 38 فیصد رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد اقلیتی سماج کے بچوں کو بہتر تعلیم کے ذریعہ ریاستی اور مرکزی سطح پر مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔
وہیں اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے منشی کے لڑکیوں کا دبدبہ رہا امتحان میں ٹاپ 10 میں سے 8 طالبات اور 2 طلبا شامل ہیں۔
امتحان کا نتیجہ منشی میں 88 اعشاریہ 83 فیصد، مولوی میں 84 اعشاریہ 63 فیصد، عالم میں 95 اعشاریہ 82 فیصد جبکہ فاضل میں 99 اعشاریہ 30 فیصد رہا ہے۔