زیادہ وقت نہیں گزرا جب مٹی کے برتن عام طورپر استعمال کیے جاتے تھے۔ شادی ہو یا کوئی تہوار کا موقع مٹی کے برتن اوسط درجہ کے ہر گھر کی ضرورت تھے۔ لیکن اب پلاسٹک و تھرماکول کے برتن نے مٹی کے برتنوں کی جگہ لے لی ہے۔
متبادل حالات میں مٹی کے برتن بنانے والے کمہار کی معاشی حالت کمزور ہو چکی ہے۔
کمہارو کے سامنے برتن بنانے میں استعمال ہونے والی مٹی کی دستیابی بھی ایک مسئلہ ہے۔ کمہاروں کو مٹی حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی ہوتی ہے۔