جھڑپ میں ایک انسپکٹر اور کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے ساہنی نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی ۔ انهوں بتایا کہ جمعرات کی شب دو بدمعاش رام نگر علاقے سے موٹر سائیکل لوٹ کر بھاگ رہے تھے۔
اطلاع پر پولیس نے تعاقب کر کے بدمعاشوں کو محمد پور خالہ علاقے کے صورت گنج قصبے میں گھیر لیا۔ خود کو گھیر ا دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس پر گولی چلانی شروع کر دی۔
پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور دونوں بدمعاش شدید زخمی ہو گئے۔
جھڑپ میں انسپکٹر سمبت شریواستو اور کانسٹیبل شمس الحسن بھی بدمعاشوں کی گولی سے زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا، جہاں علاج کے دوران سیتاپورسے تعلق رکھنے والے بدمعاش زبیر اور لوبان کی موت ہو گئی۔
ان بدمعاشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، لوٹ وغیرہ کے 36 سے زائد معاملے درج ہیں ۔ دونوں بدمعاشوں پر 25-25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مدمعاش بینک لوٹ واقعہ کو انجام دینے کے لئے ضلع میں آئے ہوئے تھے۔ ان کے قبضے سے ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں ۔
بارہ بنکی میں جھڑپ، دو انعامی بدمعاش ہلاک - پولیس
اترپردیش میں ضلع بارہ بنکی کے محمد پور خالہ علاقے میں پولیس نے جھڑپ کے دوران دو انعامی بدمعاشوں کو ہلاک کر دیا ۔
جھڑپ میں ایک انسپکٹر اور کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے ساہنی نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی ۔ انهوں بتایا کہ جمعرات کی شب دو بدمعاش رام نگر علاقے سے موٹر سائیکل لوٹ کر بھاگ رہے تھے۔
اطلاع پر پولیس نے تعاقب کر کے بدمعاشوں کو محمد پور خالہ علاقے کے صورت گنج قصبے میں گھیر لیا۔ خود کو گھیر ا دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس پر گولی چلانی شروع کر دی۔
پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور دونوں بدمعاش شدید زخمی ہو گئے۔
جھڑپ میں انسپکٹر سمبت شریواستو اور کانسٹیبل شمس الحسن بھی بدمعاشوں کی گولی سے زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا، جہاں علاج کے دوران سیتاپورسے تعلق رکھنے والے بدمعاش زبیر اور لوبان کی موت ہو گئی۔
ان بدمعاشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، لوٹ وغیرہ کے 36 سے زائد معاملے درج ہیں ۔ دونوں بدمعاشوں پر 25-25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مدمعاش بینک لوٹ واقعہ کو انجام دینے کے لئے ضلع میں آئے ہوئے تھے۔ ان کے قبضے سے ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں ۔
salman
Conclusion: