مغربی بنگال سیکنڈری بورڈ آف ایجوکیشن نے آج مدھیامک امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مدنی پور کے سوگتابوس نے پورے ریادت میں 694 نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے وہی ریاست کے اردو میڈیم اسکولوں کے نتائج بھی تشفی بخش رہے۔
کولکاتا واطراف کے اردو میڈیم اسکولوں نے اچھے نتائج حاصل کیے ہیں۔ کولکاتا کے اردو میڈیم اسکولوں میں محمد آفتاب اور غوثیہ آفتاب 627 نمبرات کے ساتھ مشترکہ طور پرسر فہرست ہیں۔
مغربی بنگال سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے صدر کلیان موئے گنگولی نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس بار بھی لڑکوں کے بنسبت لڑکیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس بار ایک لاکھ 71 ہزار 679 لڑکیوں نے مدھیامک امتحان میں شرکت کی جبکہ لڑکوں کی تعداد 99ہزار 996 نے ہی شرکت کی ۔
انہوں نے نے کہا کہ اقلیتی طبقے میں لڑکیوں میں تعلیم کے تئیں بڑھتا رجحان مثبت ہے۔ مغربی بنگال کے متعدد اردو میڈیم اسکولوں نے صد فیصد رزلٹ کیا ہے جن میں ہوڑہ ضلع کے تین اسکول شامل ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے 627 نمبر حاصل کرنے والے محمد آفتاب سے بات کی انہوں نے کہا کہ امید کے مطابق ان کو نمبرات نہیں ملے ہیں اور وہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں۔ بیرکپور انجمن اسکول کے عاقب رضا نے 626 نمبرات حاصل کیا۔