کرناٹک اردو اکیڈمی نے سال 2017 اور 2018 میں اس میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔
انعامات کی چند اہم درجہ بندی میں شاعری، نثر، صحافت، تعلیمی ادارے، فنکار، الیکٹرانک میڈیا، مختلف سماجی خدمات وغیرہ ہیں۔
اس بار کے ایوارڈز کی فہرست میں چند غیر مسلم شخصیات کے بھی نام ہیں جنہوں نے اردو کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، خاص طور پر ہبلی سے انل ٹھکر، بنگلور کے معروف گلوکار ہری کرشن پہوا، بیجاپور کی انوپما پال اور ڈاکٹر رگھوتم راو شامل ہیں۔
اس مرتبہ کے ایوارڈس میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں 15 کیٹیگری کے ایوارڈز کا اضافہ کیا گیا ہے جیسے کہ کالم نگاری، تجزیہ، تحقیق، ثقافتی خدمات، چھوٹے و ہفتہ واری اخبارات، بچوں کے لٹریچر وغیرہ شامل ہیں۔
اس سلسلے میں کرناٹک اردو اکیڈمی 2 اور 3 جولائی کو ٹاؤن ہال بنگلور میں دو روزہ عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کرے گی۔