ETV Bharat / briefs

مرکزی وزیر بابل سپریو کورونا سے دوبارہ متاثر - مغربی بنگال

آسنسول سے بی جے پی کے رکن پارلیمان و مرکزی وزیر بابل سپریو کورونا سے دوبارہ متاثر ہوگئے ہیں۔

Minister corona Positive
Minister corona Positive
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 3:25 PM IST

مغربی بنگال کے آسنسول شمال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر بابل سپریو کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمان اور وزیر بابل سپریو کی طبیعت بگڑ گئی۔ جانچ کے بعد انہیں کورونا متاثر پایا گیا۔

مرکزی وزیر بابل سپریو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے ہوم کوارنٹائن ہونے کی ہدایت دی ہے.

انہوں نے کہا کہ میرے کورونا میں مبتلا ہونے سے ترنمول کانگریس کے حامیوں کو خوشی ہوئی ہوگی کیونکہ میں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ان کے تمام کرتوتوں پر روک لگا دی ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ میں بہت جلد ٹھیک ہو کر دوبارہ سرگرم سیاست میں آؤں گا اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو سبق سکھاؤں گا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں تمام ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا کے نئے کیسز کے آنے میں تیزی آئی ہے. یومیہ 15 ہزار کے قریب نئے کیسز کی تصدیق ہوتی ہے. روزانہ 60 سے زائد افراد کی موت ہوتی ہے.

اس سے قبل کورونا وائرس سے مرکزی وزیر دیباشری چودھری، سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی، ترنمول کانگریس کی رہنما موسم بینظیر نور سمیت دیگر سیاسی پوری طرح سے متاثر ہو گئے ہیں.

غور طلب ہے کہ شمشیرگنج سے کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور جنگی پور سے متحدہ اتحاد (آر ایس پی ) کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.