ETV Bharat / briefs

یونیسیف کی جانب سے بھارت کو بڑی مقدار میں طبی سامان کی فراہمی - UNICEF

یونیسیف نے بھارت میں عالمی وبائی مرض کورونا پر قابو پانے میں مدد کے لئے اپنی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آکیسجن اور اور آکسیجن کنسنٹریٹر پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ریلیز میں دی گئی ہے۔

یونیسیف کی جانب سے بھارت کو بڑی مقدار میں طبی سامان کی فراہمی

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 10:44 PM IST

یونیسیف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کو وبائی مرض کووڈ۔19 پر قابو پانے کے لے مدد جاری رکھتے ہوئے زندگی بچانے والی مزید دوائیں روانہ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آکسیجن کے 26 پلانٹوں میں سے پہلے 9 پلانٹ نصب کیئے جارہے ہیں اور 4,500 سے زیادہ آکسیجن کونسنٹریٹرس اور 200 آر ٹی۔پی سی آر(RT-PCR) ٹیسٹنگ مشینیں پہلے روانہ کی جاچکی ہیں یا پہنچائی جارہی ہیں۔

بھارت کووڈ۔19کی دوسری لہر پر قابو پانے کی جد وجہد کررہا ہے۔ تاہم عمل تنفس کی بیماریوں کے شکار مریضوں کے علاج کے لئے انتہائی اہم عنصر یعنی آکسیجن کی قلت ایک بہت بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ آکسیجن کی دستیابی، جانچ اور اسکریننگ کا دائرہ وسیع کرنے کی غرض سے یونیسیف نے گجرات، اروناچل پردیش، اور تریپورہ کے اسپتالوں میں آکسیجن تیار کرنے کی نو اکائیاں لگانے کا کام تیزتر کردیا ہے۔ آکسیجن تیار کرنے والی تمام 26 اکائیاں اروناچل پردیش، گجرات، ناگالینڈ، مہاراشٹر، میگھالیہ اور تریپورہ کے اسپتالوں میں قائم کی جائیں گی۔

یونیسیف کی بھارت میں نمائندہ ڈاکٹر یسمین علی حق نے کہا کہ ”کووڈ کی مہلک وباء میں زبردست اضافے کے سبب بھارت کے طبی نظام (اسپتالوں اور دیگر علاج معالجہ مراکز) پر بہت زیادہ بوجھ بڑھ گیا ہے۔ علاج کی اس بحرانی صو رت حال میں سب سے بڑا مسئلہ آکسیجن کی دستیابی کاہے۔ کووڈ کے مرض میں شدید طور پر مبتلا افراد کے لیئے آکسیجن کی بروقت اور وافر مقدار میں فراہمی سے زندگی اور موت کے درمیان فاصلہ بڑھ ہوسکتا ہے“۔ محترمہ یاسمین نے مزید کہا کہ یونیسیف ایسے نازک وقت میں دنیا بھر میں اپنے عطیہ دہندگان اور معاونین کی بدولت آکسیجن کے پلانٹ اور 4,500 سے زائد آکسیجن کونسنٹریٹرس بھارت کو بروقت فراہم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ جس سے زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔ آکسیجن فراہمی کا نظام قائم کرنے کے نتیجہ میں ہم موجودہ ہنگامی حالات کے علاوہ مستقبل میں بھی علاج ومعالجہ کی متعدد ضروریات کو پوری کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ یونیسیف آنے والے مہینوں میں 14مزید آکسیجن پلانٹ لگائے گا۔ا سپتال میں پلانٹ قائم ہونے کی صورت میں پائپ کے ذریعہ آکسیجن براہ راست مریض کے بیڈ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔ اس کا استعما ل کووڈ کے سنگین مریضوں، بیمار نوزائیدہ بچوں اور نمونیا کے شکار بچوں کے ساتھ ساتھ زچگی کی پیچیدگیوں کی شکار ماؤں اور سرجری کے دوران مریضوں کی حالت کو بہتر رکھنے میں ہوگا۔

یونیسیف نے اروناچل پردیش، منی پور، سکم، راجستھان، گجرات، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں کو فوری مدد کے طور پر 4,650 زندگی بچانے والے کونسنٹریٹرس بھی فراہم کیئے ہیں۔ یہ طبی سامان COVID-19 ٹولز ایکسلریٹر (ACT-A) کے تحت حاصل کیئے گئے ہیں۔ کنسنٹریٹر فضا سے ہوا لیتا ہے اور وہ آکسیجن فراہمی کا ایک مستقل ذریعہ ہوتا ہے۔ اس سے پہلے حاصل کیئے گئے 3000 آکسیجن کونسنٹریٹرس اترپردیش اور اتراکھنڈ میں تقسیم کیئے گئے جہاں وہ زیر استعمال ہیں۔ اس کے علاوہ 512 ہائی فلو نیزل کینولس 10 ریاستوں میں تقسیم کیئے گئے۔

یونیسیف نے اس کے علاوہ جو دیگر طبی سامان اور امداد فراہم کیا ہے ان میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:ٌٌ بھارت میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم اوربچوں کی معمول کے ٹیکہ کاری مہموں کے لیئے یونیسیف نے 238,272 سے زائد کولڈ چین کا ساز و سامان بشمول واک۔ این کولر، واک این فریزرز، آئس لائن فریج یا ڈیپ فریزر، شمسی توانائی پر چلنے والے فریج، کولڈ بکس، ویکسین کیریئر، جس میں منجمد فری ویکسین کیریئرز، اور وولٹیج اسٹیبلائزر شامل ہیں وغیرہ فراہم کیئے ہیں۔ ان ساز وسامان سے ملکی اور صوبائی سطح پر ویکسین کو محفوظ رکھنے کے نظام کو تقویت ملے گی نیز ملک کے 523 اضلاع میں واقع 1389 کولڈ چین پوائنٹس کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یونیسیف نے کووڈ کے طبی معائنہ کے کام میں تعاون کے لئے انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی شراکت میں ملک کی 25 ریاستوں کی 73 لیبارٹریوں میں 85 آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹنگ مشینیں لگائی ہیں۔ مزید 200 مشینیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ 100 آر این اے نکالنے والی مشینیں بھی خریدی جارہی ہیں۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے درجہ حرارت کی جانچ کے لیئے 74 بڑے نوعیت کے تھرمل ا سکینر حاصل کئے گئے ہیں جنہیں 24 ہوائی اڈوں اور 11 بحری بندرگاہوں میں لگایا جارہا ہے۔

یونیسیف نے گزشتہ ماہ مئی میں پورے ملک میں 8.5 ملین ٹرپل لیئرڈ ماسک اور 1.75 ملین چہرے کی شیلڈس فراہم کی ہیں۔ یہ حفاظتی سازوسامان طبی عملہ اور دیگر کارکنان کے لیئے انتہائی ضروری ہے جو دیہاتوں اور اسپتالوں میں ضروری خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یونیسیف ریاستی حکومتوں اور اپنے معاون اداروں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ جو بچے کووڈ کی وجہ سے یتیم ہوگئے ہیں یا ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ایسے بچوں کے دور کے رشتہ داروں جیسے، دادا دادی، نانا نانی کا پتہ لگایا جائے، انہیں جس شفقت و رہنمائی کی ضرورت ہے وہ دی جائے یا شیلٹر ہوم میں پہنچایا جائے اور قومی چائلڈ لائن کو اس سے باخبر کیا جائے۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے مطابق 1 اپریل سے 25 مئی تک 577 بچے کووٖڈ وباء کی وجہ سے اپنے والدین سے محروم ہوگئے ہیں۔ یونیسیف ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایسے بچوں کے لیئے ایک لائحہ عمل تیار کررہا ہے جن کے ایک یا دونوں والدین فوت ہو چکے ہیں یا اگر ان کے والدین اسپتال میں زیر علاج ہیں تو ان بچوں کو عارضی نگہداشت کا ضابطہ عمل تیار کیا جائے۔ ہم فرنٹ لائن کارکنوں کو تربیت دیتے ہیں تاکہ وہ ان بچوں کی مدد کرسکیں اور انہیں اپنے والدین کی کمی کا احساس نہ ہونے دیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.