ETV Bharat / briefs

سرینگر میں دو ہاؤس بوٹ جل کرراکھ

جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع نگین جھیل میں اتوار ارو پیر کی درمیانی شب کو دو ہاؤس بوٹ خاکستر ہوئے۔

سرینگر میں دو ہاؤس بوٹ خاکستر
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 3:12 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نگین جھیل میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ایک ہاؤس بوٹ سے آگ نمودار ہوئی اور آگ کے شعلوں نے ایک اور ہاؤس بوٹ کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی کی ایک ٹیم، پولیس اور مقامی لوگ آگ پر قابو پانے کے لئے جائے موقع پر پہنچے لیکن دو ہاؤس بوٹوں، 'ہاؤس بوٹ نیو پرفیوم گارڈن اور ہاؤس بوٹ فونکس' کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے نہیں بچا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے وقت ایک ہاؤس بوٹ میں ایک سیاح بھی تھا تاہم اس کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔

Intro:Body:

neelu

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.