ٹویٹر نے کمپنی کے قانون کی خلاف وزری کا حوالہ دے کر نائجیریا کے صدر محمدو بوحاری کا ایک ٹویٹ حذف کر دیا جس میں انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے کی صورتحال کا ذکر کیا تھا۔
بوحاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا 'آج برا سلوک کرنے والوں میں سے کئی افراد نائجیریا کی خانہ جنگی کے دوران تباہی اور ہلاکتوں کے بارے میں جاننے کے لیے بہت چھوٹے ہیں۔ ہم میں سے جو لوگ 30 مہینوں تک جنگ کے دوران میدان میں سے گزرے ہیں، وہ اسی زبان میں ان سے بات کر یں گے جو وہ سمجھتے ہیں۔'
بوحاری کا یہ ٹویٹ ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں آتشزدگی اور حملوں کا رد عمل ظاہر ہوتا ہے جس کے لئے ابھی تک کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بوحاری کے ڈلیٹ کئے گئے ٹویٹ میں 1967-1970 کے دوران کے نائجیریائی خانہ جنگی کا ذکر کیا گیا تھا جس دوران ملک کے فوجیوں نے خود ساختہ جمہوریہ بیافرا کو ہرایا تھا جس نے نائجیریا کے جنوب مشرقی حصے پر قبضہ کر رکھا تھا۔