جبکہ ٹرک ڈرائیور نے بھی مستعدی دکھائی اور جلتی ٹرک کو سڑک کنارے کھڑی کرکے خود ٹرک سے کود کر اپنی جان بچائی تاہم اس دوران ڈرائیور آگ سے تھوڑا جھلس گیا اور اسے طبی علاج کے لیے ضلع ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس انسپکٹر نے بتایا ہے کہ آج دوپہر تین بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا پہلے ٹرک کے کیبن میں آگ لگی اور یہ آگ پوری ٹرک میں پھیل گئی، جس میں لاکھوں روپے کی دوا اور کیمیکل جل کر برباد ہو گئے۔
موقع پر پہنچی پولیس اور فائر بریگیڈ عملے نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آگ بجھائی تاہم حادثے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے فی الحال ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔