ETV Bharat / briefs

بی جے پی کے رہنما کے خلاف شکایت - مدن مترا

ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما مدن مترا نے بیرکپور میں بی جے پی کے رہنما ارجن سنگھ کی غنڈہ گردی کے خلاف ضلع انتظامیہ سے شکایت درج کرائی۔

بی جے پی کے رہنما کے خلاف ڈی ایم سے شکایت
author img

By

Published : May 22, 2019, 2:13 PM IST

مغربی بنگال کے بھاٹ پاڑہ اسمبلی انتخابات کے بعد سے جاری سیاسی تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔دونوں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما اور بھاٹ پاڑہ اسمبلی سے ترنمول کانگریس کے امیدوار مدتن مترا کاکہنا ہے کہ بیرکپور میں بی جے پی کے رہنما ارجن سنگھ کی غنڈہ گردی میں اضافہ ہوا۔ان کی غنڈہ گردی سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی کے رہنما کے خلاف ضلع مجسٹریٹ سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔امید ہے کہ بی جے پی کے رہنما کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پہلے پارلیمانی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے بعد بھاٹ پاڑہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.