رائے گنج سے بی جے پی کی رکن پارلیمان اور وزیرمملکت دیباشری چودھری کاکہناہے کہ مغر بی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس توٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں تبدیلی کی لہر میں ترنمول کانگریس کے رہنما پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ممتا بنرجی کے لیے اس سے بڑا جھٹکا کچھ اور نہیں ہوسکتا ہے۔
رکن پارلیمان کے مطابق ترنمول کانگریس میں انتیشار کی ذمہ دار بی جے پی نہیں ہے بلکہ ترنمول کانگریس ہے۔ ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ، کونسلرز اور کارکنان اپنے اعلیٰ رہنماؤں سے ناراض ہو کر ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کوبیٹھے بیھٹائے ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی، کونسلرز اور کارکنان کی حمایت مل رہی ہے۔ ہمارے لیے یہ سب بڑی کامیا بی ہے ۔
دیباشری چودھری کے مطابق 2021 اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت کو نقصان ہونے والا ہے۔ بی جے پی اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے ابھی تیاریاں شروع کردی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں ہم ممتا بنر جی کی پارٹی کو برابری کی تخر دیں گے