معاہدہ کے مطابق ’ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن ‘(ٹرائفیڈ) کے ذریعہ قبائلی علاقوں میں تیار ہونے والی ون پوز اور دستکاری کے مصنوعات آمیزون پر دستیاب ہوں گے۔
ٹرائفیڈ کے صدر پروير کرشن نے کہا کہ ٹرائفیڈ کا مقصد قبائلی مصنوعات کوگھر گھر پہنچانا ہے جس سے قبائلی سماج کو ملک کے مین اسٹریم سے منسلک کیا جا سکے، اس کے لئے’ ٹرائبس انڈیا‘ کے تحت ’گو ٹرائبل‘ مہم شروع کی گئی ہے۔ اس میں قبائلی مصنوعات کی برآمد ات کو فروغ دیا جائے گا۔
مرکزی قبائلی ریاستی وزیر رینوکا سنگھ سروتا نے ’گو ٹرائبل‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی طبقات کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کے لیے دستکاری سمیت کئی تخلیقی مصنوعات کو بازار دستیاب کرانا ہوگا ان مصنوعات کے معیار پر یقین کیا جا سکتا ہے ۔
اس موقع پر ٹرائفیڈ کے صدر آر سی مینا، اور قبائلی معاملوں کے سکریٹری دیپک کھانڈیکر موجود تھے۔