ہر سال عالمی یوم ثقافت کے موقع پر قاہرہ کے 'المعز اسٹریٹ' پر لوگ جمع ہوتے ہیں اور اس مصری رقص سے محضوظ ہوتے ہیں۔
'التنورة' ایک صوفی رقص ہے۔ مصری عوام کا ماننا ہے کہ اس رقص کے ذریعے خدا کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔ سیاحوں میں بھی یہ رقص بے حد مشہور ہے۔
مصر اپنے اہراموں، پرانے مندروں اور دریائے نیل کی سیاحت سمیت قدیم دنیا کے عظیم ورثے والا ملک مانا جاتا ہے۔ مقامی حکام کا عزم ہے کہ ان تمام کے ذریعے ملکی سیاحت کو فروغ دیا جائے۔