انھوں نے کہا کہ پچھلے پانچ برس میں ہندو پاک کے درمیان حالات بدترین ہوچکے ہیں۔
پی چدمبرم نے کہا کہ امن کی خاطر اور پاکستان کے رویے تبدیل کرنے کے لیے ہمیں اپنے رویے کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ سنا گیا ہیکہ پچھلے پانچ برس میں، پاکستان کے خلاف جارحانہ پالیسی اور مضبوط حکومت بھارت میں تھی۔ مگر دوسری جانب یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں پچھلے پندرہ برس کے مقابل سب سے دراندازی کے واقعات پیش آئے۔
انھوں نے کہا کہ 'جنگ متبادل نہیں ہوسکتا، دونوں ممالک کی زبردست فوجیں جنگ جیتنے کے لیے نہیں بلکہ اسے نظر انداز کرنے کے لیے ہیں'۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایسے پڑوسی ہیں جس کے اطراف ہر ملک ترقی کی طرف گامزن ہے، اس لئے ہمیں ایسا قدم ہرگز نہیں اٹھانا چاہیے جس سے ہماری معیشت تباہ ہوجائے۔