ETV Bharat / briefs

ٹی ایم سی نے جگدیپ دھنکر پر سخت تنقید کی

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش نے گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بی جے پی کا ریاستی صدر قرار دیا۔

ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان نے جگدیپ دھنکر کو بنایا سخت تنقید کا نشانہ

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:51 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور حکمراں ترنمول کانگریس کے درمیان تلخ بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ دو سال قبل 2019 میں جگدیپ دھنکر جب سے گورنر بن کر مغربی بنگال آئے ہیں اس وقت سے اب تک ریاستی حکومت کے ساتھ ان کے تعلقات استوار نہیں ہوئے۔

ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش نے جگدیپ دھنکر پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ریاستی بی جے پی کا صدر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو بی جے پی کا ریاستی صدر کہنا کوئی غلط نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری سے کہیں زیادہ گورنر جگدیپ دھنکر ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گورنر کسی ایک مخصوص سیاسی جماعت کے لیے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’جگدیپ دھنکر، ایسا کرتے ہوئے ریاست میں دفعہ 355 اور 356 کو نافذ کرنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ بنگال کے عوام نے ممتابنرجی کو تیسری مرتبہ حکومت حکومت بنانے کا موقع دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.