کانگریس سے ترنمول کا نگریس میں شامل ہونے والی سابق رکن پارلیمنٹ موسم بینظیر نور شمالی مالدہ میں انتخابی مہم کے دوران باؤن گولہ کے
جگدل پنچایت پہنچیں، جہاں ایک قبائلی خاتون نے ان کا استقبال کیا اور ان کے پاؤں دھوئے۔
قبائلی خاتون کا موسم نور کے پاؤں دھونے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شمالی مالدہ سے بی جے پی کے امیدوارکوکھن ممو نے کہا کہ موسم نور صرف ترنمول کانگریس کی امیدوار نہیں ہے بلکہ وہ رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکی ہیں۔ انہیں اس کا خیال رکھناچا ہیے۔
کانگریس کے رہنماوؤں سمیت دیگرشخصیات نے بھی اس ویڈیو پر موسم بے نور کی تنقید کی۔