وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسان سمان ندھی کوش (پی ایم کسان)اسکیم سے اب تک دو کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 2000 روپے کی پہلی قسط بھیج دی گئی ہے۔
انہوں نے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ زیادہ تر ریاستیں اس اسکیم میں دلچسپی لے رہی ہیں اور کسانوں سے متعلق اعدادوشمار بھیج رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کی اس اسکیم میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ریاستی حکومتیں اس اسکیم کے تئیں لاپروائی برتیں گی عوام ان کا حساب لے گی۔
رادھا موہن نے کہا کہ گزشتہ برس دسمبر سے یہ اسکیم شروع کی گئی ہے اور مارچ تک پہلی قسط کی رقم متعلقہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں بھیج دی جائے گی۔ اپریل سے اس اسکیم کی دوسری قسط کی رقم جاری کی جائے گی۔
اس اسکیم کے تحت سال میں کسانوں کو تین قسطوں میں دو، دو ہزار روپے کی معاشی امداد دی جانی ہے۔
واضح رہے کہ اس اسکیم سے تقریباً 12 کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔