ETV Bharat / briefs

چھیڑ خانی کے الزام میں تین افراد گرفتار - مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع

شمالی 24پرگنہ ضلع کے باراسات علاقے میں تہوار کے دوران لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے.

چھیڑ خانی کے الزام میں تین افراد گرفتار
چھیڑ خانی کے الزام میں تین افراد گرفتار
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 7:31 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے باراسات میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں ضلع پولیس سپرٹینڈنٹ کے ہاتھوں شہری سرکشا ایپ کا افتتاح ہوا تھا.

اس ایپ کے افتتاح ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی باراسات میں پوجا پنڈال دکھ کر گھر واپس آنے والی لڑکیوں کے ساتھ نہ صرف چھیڑ چھاڑ بلکہ ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی.

ذرائع کے مطابق سات سے آٹھ لڑکے لڑکیاں پوجا پنڈالوں سے گھوم کر گھر واپس آ رہے تھے تبھی راستے میں چند منچلے نوجوانوں انہیں روک لیا .
منچلوں نے لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور وہاں موجود لڑکوں کی پٹائی بھی کی .

مقامی باشندوں نے منچلوں کو پکڑ کر پہلے پٹائی کی اور اس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ چھیڑ خانی کے الزام میں چند منچلوں کو گرفتار کیا گیا ہے. اس معاملے میں مزید نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے.

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی باراسات پولیس ہیڈکوارٹر میں شہر سرکشا ایپ کا افتتاح کیا گیا تھا.

لوگوں نے سوال اٹھایا کہ مصروف علاقے میں سرعام لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ رونما ہوتا ہے. اس کے چند گھٹنوں کے بعد پولیس حرکت میں آتی ہے تو پھر ایپ سے کیا مدد مل سکتی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.