ETV Bharat / briefs

'بی جے پی بنگال کی تباہی پر آمادہ' - بنگال

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے عام انتخابات کے بعد ریاست کے مختلف حصوں میں امن و امان کی بدتر صورت حال کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا۔

they-want-to-turn-bengal-into-gujarat-mamata-banerjee-attacks-bjp
author img

By

Published : Jun 10, 2019, 10:43 PM IST

ممتا بنرجی نے کولکاتہ میں پریس کانفرنس کے دوران ریاست کی موجودہ خراب صورت حال کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ 'بی جے پی بنگال کو تباہ کرنے پر آمادہ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی ریاست کو غیر مستحکم کرکے ترنمول کانگریس کی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے'۔

بی جے پی بنگال کی تباہی پر آمادہ: ممتا بنرجی

انہوں ریاست میں جاری پر تشدد واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے اقرار کیا کہ کچھ علاقوں میں پولیس مستعدی سے کام نہیں کر رہی ہے لیکن ریاست کی امن و امان کی صورتحال کو انہوں نے مستحکم قرار دیا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی نے مزید کہا کہ دارجلنگ اور جنگل محل کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کچھ لوگ حکومت کو بدنام کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ دو لوگوں کی موت ہو رہی ہے تو چار بتایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی نظم و نسق کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور میڈیا کا ایک بڑا حصہ ان کی مدد کر رہا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کو گجرات اور اتر پردیش بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، بی جے پی میری آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ پر تشدد واقعات کو قابو کرنے میں ناکام پولیس کی بھی انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ او سی اور آئی سی غنڈوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں اور کہا کہ ایسے افسران کی نظر ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے سازشوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکنے والی ہیں۔ بی جے پی آگ سے نہ کھیلے، بلکہ یاد رکھے مرے ہوئے شیر سے زخمی شیر زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔

انہوں نے بی جے پی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 27 ہزار کروڑ روپے خرچ کی۔ اتنے روپے کہاں سے آئے۔

Intro:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ریاست کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کی امن وامان کو بگاڑ کر اور میری حکومت کو سبوتاژ کرنے کی بی جے پی کوشش کر رہی ہے الیکشن کے بود سندیش کھالی اور ریاست کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی ابتر صورت کے لئے ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا.

Body:ممتا بنرجی نے آج نبنو میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کی سازش ہورہی ہے اور اس کے پیچھے مرکزی حکومت کا رول ہے اور ریاست کو غیر مستحکم کرکے میری حکومت کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں ریاست میں جاری پر تشدد واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے اقرار کیا کہ کچھ علاقوں میں پولس مستعدی سے کام نہیں کر رہی ہے لیکن ریاست کی امن و امان کی صورتحال کو انہوں نے مستحکم قرار دیا انہوں مزید کہا کہ دارجلنگ اور جنگل محل کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کچھ لوگ حکومت کو بدنام کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ہیں دو لوگوں کی موت ہو رہی ہے تو چار بتایا جا رہا ہے. ریاستی حکومت کی نظم و نسق کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور میڈیا کا ایک بڑا حصہ ان کی مدد کر رہے ہیں بنگال کو گجرات اور اتر پردیش بنانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ میری آواز کو دبانا چاہتے ہیں پر تشدد واقعات کو قابو کرنے میں ناکام پولس کی بھی انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ او سی اور آئی سی غنڈوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں اور کہا کہ ایسے افسران پر ہ
اری نظر ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. انہوں بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے سازشوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکنے والی ہیں بی جے پی آگ سے نہ کھیلے یاد رکھیے مرے ہوئے شیر سے زخمی شیر زیادہ خطرناک ہوتا ہے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کئی اداروں کو انہوں نے خرید لیا ہے لوک سبھا انتخابات میں انہوں 27 ہزار کروڑ روپئے خرچ کیا گیا ہے اتنے روپئے کہاں سے آئے انہوں بی جے پی پر پارٹی کو توڑنے کا الزام لگایا ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے کو سی بی آئی اور ای ڈی کا خوف زدہ کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ روپئے کا لالچ دیا جا رہا ہے لیکن ان سب کے خلاف میری لڑائی جاری رہے گی.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.