رپن بہرا، صدر آسام پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا 'یہ ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے۔ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی اور پریس کی آزادی کو کچلا جارہا ہے۔ ہم اس بات کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں'۔
انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ 'ترون گگوئی دو دن اپنے کمرے میں ہی رہے، اسی دوران رزیڈینٹ کمشنر نے صحافیوں کو گگوئی کا انٹروئو لینے کی اجازت نہیں دی۔ ایسا ایک رزیڈینٹ کمشنر کیسے کر سکتا ہے؟'۔
انہوں نے کہا کہ اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پھر خواہ وہ حکومت کی حمایت کرتا ہو یا اس کی مخالفت۔
واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد گگوئی نے آسام ہاؤس کے نزدیک واقع سڑک پر پریس کانفرنس کیا۔