ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ کانگریس کے دو اراکین اسمبلی کے استعفیٰ سے پارٹی کا کوئی سروکار نہیں ہے۔
یدی یورپا نے کہا کہ بی جے پی کے تمام اراکین اسمبلی متحد ہیں، انہوں نے کہا کہ کانگریس دو اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد ریاست کی اتحاد کی حکومت کے سلسلے میں پیدا ہونے والی بے یقینی کے ماحول میں جے ڈی ایس اور کانگریس، بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوشش نہیں کرسکتے۔
اتحاد کی جانب سے بی جے پی کے اراکین اسمبلی سے رابطہ کرنے کی کوشش کیے جانے کی رپورٹ پر یدی یورپا نے اپنے رد عمل میں کہا کہ بی جے پی کا کوئی بھی رکن اسمبلی کانگریس اور جے ڈی ایس کے جھانسے میں نہیں آنے والا ہے۔
بی جے پی کا کوئی بھی رکن اسمبلی پارٹی نہیں چھوڑنے والا، اور وہ کانگریس اور جے ڈی ایس میں شامل نہیں ہوگا۔