ملک میں ٹیکوں کی کمی کے درمیان روس سے اسپوتنک وی ویکسین خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ گئی۔
دوسرے مرحلہ کے تحت 1.50 لاکھ ڈوس پرمشتمل کھیپ اتوار کو حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچ گئی۔ وہاں سے یہ ڈوس ڈاکٹرز ریڈی لیب روانہ کی گئی۔
ملک بھرمیں پیرسے ٹیکہ اندازی مہم شروع ہورہی ہے۔ ریڈیز لیب کے مطابق جون سے ملک میں اسپوتنک وی ویکسین تیارکی جائے گی۔ روس میں بنی اسپوتنک۔وی ویکسین کی پہلی کھیپ یکم مئی کو ایک خصوصی پرواز سے حیدرآباد کے شمش آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی تھی۔
پہلی کھیپ میں ایک لاکھ 50 ہزار ویکسینس پہنچی ہیں۔ یہ تیسری ویکسین ہے جو بھارت میں کوروناوائرس کے خلاف احتیاطی ویکسین کے طورپر استعمال کی جارہی ہے، جبکہ ملک کے ڈرگ کنٹرولرجنرل نے حال ہی میں اسپوتنک- وی کووڈ۔19 کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دی ہے۔
روسی سفیر برائے ہند نکولے کودکشئے نے توقع ظاہر کی کہ بھارت میں اس ٹیکہ کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوگا اور ہر سال تقریبا 850 ملین ڈوز کی تیاری ہوسکے گی۔