ETV Bharat / briefs

کانگریس نے یوگی پر پابندی کا خیرمقدم کیا - ban

کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کےا سٹار کمپینراور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر 72 گھنٹے کے لئے انتخابی مہم میں شرکت نہ کرنے کی پابندی لگانے پر الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشرے میں نفرت اور وحشت پھیلانے پر روک لگے گی۔

کانگریس نے یوگی پر پابندی کا خیرمقدم کیا
author img

By

Published : Apr 15, 2019, 11:39 PM IST

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے مسٹر آدتیہ ناتھ کے خلاف یہ پابندی کانگریس کی شکایت پر لگائی ہے۔ کانگریس اس کی تعریف کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ اس سے معاشرے میں نفرت اور وحشت پھیلانے والی تقریروں پر روک لگے گی۔

کانگریس نے یوگی پر پابندی کا خیرمقدم کیا
کانگریس نے یوگی پر پابندی کا خیرمقدم کیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی اور مسٹر آدتیہ ناتھ کی تقریروں کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ان پر بالترتیب 48 گھنٹے اور 72 گھنٹے تک انتخابی مہم پر روک لگا دی ہے۔ یہ پابندی کل سے نافذ ہو گی۔

مسٹر سنگھوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اچھی شروعات کی ہے اور امید کرتے ہیں کہ کانگریس کی باقی شکایات پر بھی فوری طور پر کارروائی ہوگی۔

کانگریس کے میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سورجےوالا نے ایک ٹویٹ کیا کہ کیا الیکشن کمیشن وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بھی کارروائی کرے گا؟۔ انهوں نے کہاکہ "الیکشن کمیشن نے پاز بٹن دبا دیا ہے اور نفرت پھیلانے والے پروپیگنڈے پر روک لگے گی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.